دلِ منتظر تو یہ کس لئے ترا جاگنا ، اسے بھول جا
- Asra Azal
- Jun 8, 2016
- 2 min read

جانتے ہوئے جھوٹ کو سچ مان لینا صرف محبّت میں ممکن ہے۔
======
جانے والے کو وہاں تک پکارنا چاہیے جہاں تک آواز جاتی ہو. باقی ماندہ زندگی میں اِس بات کی خلش نہیں رہتی کہ کوشش نہیں کی.
=======
’’زندگی میں ہمیشہ خود پر ڈیپینڈ کرنا چاہیے۔خود سے توقعات لگانا چاہئیں۔ کسی دوسرے سے لگائی گئی توقعات ہمیشہ تکلیف دیتی ہیں۔‘‘
======= "نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں،بچھڑجاتی ہیں تو اپنے پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں - دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگارہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہماراپھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں- جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جو اس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟ اگر تم تنہاہو اور وقت کے دل شکن لمحات تمھارے محسوسات کو پامال کررہے ہیں تو کیاہوا! تم اس دنیا میں اکیلے آئے تھے، اکیلے ہی جاؤ گے، جب قدرت نے تمھیں اکیلا ہی تخلیق کیا تھا تو پھر تنہائی سے کیا گھبرانا-"
======== ٹوٹا ہے جب سے اس کی مسیحائی کا طلسم دل کو کسی مسیحا کی حاجت نہیں رہی اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہم کو تو ان دنوں خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی
=======
چند آرزوئیں حسرتوں کے کچھ مزار چند لمحوں کے لۓ موت سے وقتی فرار اور کیا ہے زندگی. . . .!
======= کچھ سوچیں ' خون جلاتی ھیں آنکھوں سے ' لمحے بہتے ھیں یہ جو مسلسل ' عزاب میں رھتا ھوں کیا اسی کو ' ۔۔۔۔۔۔ زندگی کہتے ھیں
=======
زندگی کے ساته کهیلتے ہوئے بہت مزہ آرہا ہے یہ مجهے جیتنے نہیں دے رہی اور میں ہار نہیں مان رہا
===== ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺲ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﻣﺎﻥ ﭨﻮﭨﺎ ﮨﮯ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﻟﻮﮒ ﺑﭽﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺗﮭﻮ ﮌﮮ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮨﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺲ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ﺍﮌ ﮔﺌﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺲ ﺍﭘﻨﺎ ﺁﭖ ﮔﻨﻮﺍﯾﺎ ﮨﮯ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮﺑﺮﺳﻨﺎ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﭼﺎﮨﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺻﻠﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺲ ﮐﺴﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﮯ ﺭﻻﯾﺎ ﮨﮯ!!!
======
تیرا سکون سلامت رہے مگر جاناں کبھی تو پوچھ مجھے چین کیسے آتا ہے
====== ترکِ تعلقات کا تھا ، اُن کو اِختیار پرجو بنا رہے تھے ، بہانے عجیب تھے
Comments