top of page

اور یہ جُرم فقط میں نے کیا ھو جیسے

  • (Asra Azal)
  • Feb 23, 2016
  • 1 min read

زندگی جُرمِ مُحبّت کی سزا ھو جیسے اور یہ جُرم فقط میں نے کیا ھو جیسے

وہ مُجھے دیکھ کے چُپ چاپ کھڑے ھیں ایسے میری خاموشی نے کچھ اُن سے کہا ھو جیسے......

دل کو تھامے ھوئے یوں پاس سے گزرا کوئی حال کچھ اُس نے میرے دل کا سُنا ھو جیسے........

میں نےدیکھے ھیں میری جان وہ سنّاٹے بھی سانس لینا بھی جہاں ایک صدا ھو جیسے........

تو نے دیکھا ھے کبھی صبح کا جِھلمل تارہ دِل میرا غم میں تیرے ڈوب رھا ھو جیسے......

زیرِ لب یاد ھے مجھ کو وہ تبسّم تیرا غنچئہ دل کے چٹکنے کی صدا ھو جیسے.......

تیری آنکھوں کی چمک سے مجھے محسوس ھوا دِل تیرے نور سے، میرا بھی بنا ھو جیسے....


 
 
 

Comments


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page