Search
وہی شخص میری تلاش ہے، وہی درد میری حیات ہے
- (Asra Azal)
- Feb 20, 2016
- 1 min read
جو نہ مِل سکے وہی بےوفا، یہ بڑی عجیب سی بات ہے جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے
جو کسی نظر سے عطا ہوئی وہی روشنی ہے خیال میں وہ نہ آسکے، رہوں منتظر یہ خلش کہاں تھی وِصال میں
میری جُستجو کو خبر نہیں، نہ وہ دن رہے، نہ وہ رات ہے جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے
کرے پیار لب پہ گِلہ نہ ہو، یہ کِسی کِسی کا نصیب ہے یہ کرم ہے اُس کا جفا نہیں، وہ جدا بھی رہ کہ قریب ہے
وہی آنکھ ہے میرے روبرو، اُسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے
میرا نام تک جو نہ لے سکا، جو مجھے قرار نہ دے سکا جِسے اختیار تو تھا مگر، مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
وہی شخص میری تلاش ہے، وہی درد میری حیات ہے جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے،،،!!!

Comments