top of page

میرے ہر فیصلے میں‌تیری رضا شامل ہو جو تیرا حکم ہو، وہ میرا ارادہ کر دے

  • (Asra Azal)
  • Feb 20, 2016
  • 1 min read

کس قدر ٹوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ سے اے میری وحدتوں والے، مجھے یکجا کر دے -- یہ جو حالت ہے میری میں نے ہی بنائی ہے مگر جیسا تو چاہتا ہے اب، ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ویسا کر دے -- میرے ہر فیصلے میں‌تیری رضا شامل ہو جو تیرا حکم ہو، وہ میرا ارادہ کر دے -- مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھیلیں مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے -- ضائع ہونےسے بچا لے میرے معبود مجھے یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشہ کر دے -- میں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آئے ہیں میری منزل کو میرے واسطے راستہ کر دے -- میری آواز تیری حمد سے لبریز رہے سدا بزم کونین میں جاری میرا نغمہ کر دے

آمین یا الرحم الرٰحمین


 
 
 

Commenti


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page