top of page

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے (معین احسن جذؔبی)

  • (Asra Azal)
  • Feb 12, 2016
  • 1 min read

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے یہ دنیا ہو یا وہ دنیا اب خواہش دنیا کون کرے

جب کشتی ثابت وسالم تھی، ساحل کی تمنا کس کو تھی اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے

جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں سے جو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے

دنیا نے ہمیں چھوڑا جذبؔی ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دنیا کو دنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں اب دنیا دنیا کون کرے


 
 
 

Kommentare


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page