top of page

کبھی حالات کا رونا کبھی تقدیر کا رونا

  • (Asra Azal)
  • Feb 7, 2016
  • 1 min read

کبھی حالات کا رونا کبھی تقدیر کا رونا کیوں تیرے خواب ہیں ایسے کہ ہو تعبیر کا رونا

تو امّت ہے محمّد ﷺ کی تو مسلم ہے, تو مومن بن جو راضی تجھ سے ہو الله تو پھر کیا دیَر کا رونا

کوئی مسلک نہیں لازم کوئی فرقہ نہیں افضل جو دل میں ہے ترے قرآن تو کیا تفسیر کا رونا

تیری وہ بندگی دیکھے ترا ذوق یقین دیکھے اسے جب سب خبر تیری تو پھر کیا پیر کا رونا

اگر شیطان بھٹکائے مسافر تو نہ گھبرانا کہ جب راہبر یہ قدرت ہو تو کیا راہگیر کا رونا

تجھے خواہش ہے دنیا کی وہ تیری آخرت چاہے سو تیرے مانگنے میں بھی نہ ہو تاخیر کا رونا

تو پتلا ہے خطاوں کا بشر ہے مان لے اب تو نہ یوں خود کو تباہ کرنا کہ ہو تعمیر کا رونا


 
 
 

Comentários


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page