top of page

تم سے کچھ نہیں کہنا

  • (Asra Azal)
  • Feb 7, 2016
  • 2 min read

ہم نے سوچ رکها ہے چاہے دل کی ہر خواہش زندگی کی آ نکهوں سے اشک بن کے بہہ جائے تم سے کچھ نہیں کہنا..

میری اداس انکھین ھی تیرے ھر سوال کا جواب ھین صاحب مجھ سے ھم کلام ھونے کی تم کوشش بھی مت کرنا

==== جہاں پھول تتلی ہوں قید میں ، میرا دل بھی ایسی کتاب ہے مجھے یاد کر کہ گناہ نہ کر ، مجھے بھول جا یہ ثواب ہے

===== تجھے شوقِ دیدِ غروب ہے،مری آنکھ دیکھ بھری ہوئی کہیں تیرے ہجر کی تیرگی، کہیں رنگ میرے ملال کا

=====

ہاں میں خاموش محبت کا بھرم نہ رکھ سکی ہاں میں نے خدا کو ،،،،،،، تیرا نام بتا رکھا ہے

====

خطائیں عمر رفتہ کی__سزائیں عمر حاضر کو عجب انصاف ہے دیکھو، کہاں کرنا کہاں بهرنا! !

=====

مدت کے بعد اس نے جو آواز دی مجھے قدموں کی کیا بساط تھی ، سانسیں بھی رک گئیں !

====

رات رو رو کے گزاری ہے تیری یادوں نے دیکھ پھر کیسے ہم اشکوں سے دهلے آئے ہیں

====

درد ایسا کہ رگوں میں خون رقصم... سکون وہ کہ زرّہ زرّہ جامد کس منہ سے شکر ادا کروں بھلا اور کون واقف کراتا ایسی حالتوں سے... کروڑ ہا کروڑ شکر.

====

نفس کو آنچ پر وہ بھی عمر بھر رکھنا بڑا محال ہے ہستی کو معتبر رکھنا

====

کوئی ایسا گرا ہے نظر سے کہ بس ہم نے صورت نہ دیکھی پھر آئینے کی

=====

کیا ہے گر, زندگی کا بس نہ چلا ..... زندگی کب کسی کے بس میں ہے.....؟؟

=====

ہوں لاکھ گنہگار زمانے کی نظر میں، تیرے لئے جذبات مگر پاک بہت ہیں

====

کبھی حالات کا رونا کبھی تقدیر کا رونا کیوں تیرے خواب ہیں ایسے کہ ہو تعبیر کا رونا

تو امّت ہے محمّد ﷺ کی تو مسلم ہے, تو مومن بن جو راضی تجھ سے ہو الله تو پھر کیا دیَر کا رونا

کوئی مسلک نہیں لازم کوئی فرقہ نہیں افضل جو دل میں ہے ترے قرآن تو کیا تفسیر کا رونا

تیری وہ بندگی دیکھے ترا ذوق یقین دیکھے اسے جب سب خبر تیری تو پھر کیا پیر کا رونا

اگر شیطان بھٹکائے مسافر تو نہ گھبرانا کہ جب راہبر یہ قدرت ہو تو کیا راہگیر کا رونا

تجھے خواہش ہے دنیا کی وہ تیری آخرت چاہے سو تیرے مانگنے میں بھی نہ ہو تاخیر کا رونا

تو پتلا ہے خطاوں کا بشر ہے مان لے اب تو نہ یوں خود کو تباہ کرنا کہ ہو تعمیر کا رونا

=====


 
 
 

コメント


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page