top of page

شکستہ خواب و شکستہ پا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

  • (Asra Azal)
  • Feb 5, 2016
  • 1 min read

شکستہ خواب و شکستہ پا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا میں آخری جنگ لڑ رہا ہوں، مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

ہواۂیں پیغام دے گۂیں ہیں کہ مْجھ کو دریا بلا رہا ہے میں بات ساری سمجھ گیا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

نہ جانے کوفے کی کیا خبر ہو، نہ جانے کس دشت میں بسر ہو میں پھر مدینے سے جا رہا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

مْجھے عزیزانِ من ! محبّت کا کوئ بھی تجربہ نہیں ہے میں اس سفر میں نیا نیا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

مْجھے کسی سے بھلائ کی اب کوئ توقع نہیں ہے " تابش" میں عادتا" سب سے کہہ رہا ہوں مْجھے دْعاؤں میں یاد رکھنا

تابش دہلوی


 
 
 

Comentarios


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page