Search
ہمارے بارے میں کچھ کسی نے کہا سنا تھا تو ہم سے کہتے
- (Asra Azal)
- Feb 1, 2016
- 1 min read

زمانے بھر سے تھی کیا ضرورت، جو دل دُکھا تھا تو ہم سے کہتے ہمارے بارے میں کچھ کسی نے کہا سنا تھا تو ہم سے کہتے
ہمیشہ امکان کچھ نہ کچھ چاہتوں میں رہتا ہے رنجشوں کا حضور آپس کی بات تھی کچھ برا لگا تھا تو ہم سے کہتے
ہماری کوشش سدا یہی تھی نمائشِ غم نہ ہو کبھی بھی اگر کہیں کوئی پارۂ دل پڑا ملا تھا تو ہم سے کہتے
نظر نے تو اُن کی گفتگو ہم سے جب بھی موقع ملا بہت کی زباں پہ لیکن اَنا نے پہرہ بٹھادیا تھا تو ہم سے کہتے
Comments