Search
مجھے اپنے حال کا غم نہیں تیرے مسکرانے کا شکریہ
- (Asra Azal)
- Feb 1, 2016
- 1 min read

جو اداس ہیں تیرے ہجر میں، جنہیں بوجھ لگتی ہے ذندگی سر بزم انہیں یوں دیکھ کر تیرے مسکرانے کا شکریہ
تیری یاد کس کس بھیس میں میرے شعرونغمہ میں ڈھل گئ یہ کمال تھا تیری یاد کا تیرے یاد آنے کا شکریہ
مجھے خستہ حال دیکھ کر تیرے پھول سے ہونٹ کھل گئے مجھے اپنے حال کا غم نہیں تیرے مسکرانے کا شکریہ
جو زمانے بھر کا اصول تھا وہ اصول تو نے نبھا دیا یہی رسم ٹھہری ہے معتبر مجھے بھول جانے کا شکریہ
Comments