top of page

صبر مشکل ہے آرزو بے کار

  • (Asra Azal)
  • Jan 30, 2016
  • 1 min read

لطف کی ان سے التجا نہ کریں ہم نے ایسا کبھی کیا نہ کریں

مل رہے گا جو ان سے ملنا ہے لب کو شرمندہٴ دعا نہ کریں

صبر مشکل ہے آرزو بے کار کیا کریں عاشقی میں کیا نہ کریں

مسلکِ عشق میں ہے فکر حرام دل کو تدبیر آشنا نہ کریں

بھول ہی جایں ہم کو یہ تو نہ ہو کون کہتا ہے وہ جفا نہ کریں

مرضی یار کے خلاف نہ ہو لوگ میرے لیے دعا نہ کریں

شوق ان کا سو مٹ چکا حسرت کیا کریں ہم اگر وفا نہ کریں..

__حسرت موہانی __


 
 
 

Comments


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page