Search
میں تو بس گردشِ زمانہ ہوں
- (Asra Azal)
- Jan 26, 2016
- 1 min read

مجھے ڈھونڈو نہ چاہنے والو میں تو بھولا ہوا فسانہ ہوں
تم زمانہ مجھے سمجھتے ہو میں تو بس گردشِ زمانہ ہوں
جسکے دھوکے میں مجھ پہ مرتے ہو میں نہ موسم وہ عاشقانہ ہوں
میں کبھی لوٹ کے جو آ جاؤں یونہی ملنا کہ میں بیگانہ ہوں
میری باتوں پہ کان مت دھرنا میں تو پاگل ہوں،بس دیوانہ ہوں
コメント