top of page

میرے غم کی بھی سحر ہے کہ نہیں، دیکھ تو لوں

  • (Asra Azal)
  • Jan 21, 2016
  • 1 min read

میری آہوں میں اثر ہے کہ نہیں ، دیکھ تو لوں رفعتِ دردِ جگر ہے کہ نہیں، دیکھ تو لوں

وہ جو تھا باعثِ تسکینِ غمِ ہجر کبھی اب وہ ہی دیدہِ تر ہے کہ نہیں ، دیکھ تو لوں

وہ تو آ جائیں گے سر تا پا تجلی بن کر تابِ نظارہ مگر ہے کہ نہیں، دیکھ تو لوں

شامِ غم روز ازل سے رہی ہمراہ میرے میرے غم کی بھی سحر ہے کہ نہیں، دیکھ تو لوں


 
 
 

Comments


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page