top of page

کون دیکھتا ہے؟

  • (Asra Azal)
  • Jan 18, 2016
  • 1 min read

ہجوم شہر سے ہٹ کر حدود شہر کے بعد! وہ مسکرا کے ملے بھی تو کون دیکھتا ہے؟

جس آنکھ میں کوئی چہرہ نہ کوئی عکس طلب! وہ آنکھ جل کے بجھے بھی تو کون دیکھتا ہے؟

ہجوم درد میں کیا مسکرائیے کہ یہاں! خزاں میں پھول کھلے بھی تو کون دیکھتا ہے؟

ملے بغیر جو مجھ سے بچھڑ گیا محسن وہ راستے میں رکے بھی تو کون دیکھتا ہے؟

محسن نقوی


 
 
 

Comments


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page