top of page

جس کا کوئی نہیں زمانے میں اس کا پروردگار ہوتا ہے

  • (Asra Azal)
  • Jan 10, 2016
  • 1 min read

وقت جب سازگار ہوتا ہے سچ ہے دشمن بھی یار ہوتا ہے

بانٹ لے غم جو غم کے ماروں کا وہ بڑا غم گسار ہوتا ہے

لوگ اُس کو بھی کاٹ دیتے ہیں... پیڑ جو سایہ دار ہوتا ہے

جس کا کوئی نہیں زمانے میں اس کا پروردگار ہوتا ہے

جس کے آغاز کا ہو نیک انجام کام وہ شاندار ہوتا ہے

آپ گلشن میں جب نہیں ہوتے گل بھی نظروں میں خار ہوتا ہے

دل کی بازی وہ ہار کے بولے جیت کا نام ہار ہوتا ہے

وہ بڑا خوش نصیب ہے یارو یار کو جس سے پیار ہوتا ہے

چشمِ بیمار بند ہونے لگی ختم اب انتظار ہوتا ہے

اسکا لاشہ کوئی نہ ہو جسکا... بے کفن بے مزار ہوتا ہے

دیدہ اہل درد میں پرنمؔ اشک دل کی پکار ہوتا ہے

Poet: پرنم الہ آبادی


 
 
 

Comentarios


Featured Review
Tag Cloud

© 2015 : Pearl of Wisdom

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • LinkedIn Social Icon
bottom of page