Search
مجھے نہ بھول پاؤ گے
- Asra Azal
- Dec 20, 2015
- 1 min read



کبھی گمنام خوابوں کے کٹھن سنگلاخ رستوں پہ انا کا سوگ ماتھے کی لکیروں میں سجا کر تم جہاں بھی لڑ کھڑاؤ گے مجھے نہ بھول پاؤ گے یہ سچ ھےکہ کوئی جب تم سے پوچھے گا ھماری اس رفاقت کے حسیں لمحوں کے بارے میں تو تم پھر مضطرب ھوکر گھنی سوچوں کے دشتوں سے مری یادیں چراؤ گے مجھے نہ بھول پاؤ گے کہ جب ساون کے موسم میں قیامت خیز جزبوں کی کسی چوکھٹ پہ سر رکھ کر محبت کے اصولوں پہ وہ لکھی داستاں میری یقینن تم سناؤ گے مجھے نہ بھول پاؤ گے کبھی کوئل کی کو کو بھی کہ جب کانوں میں رس گھولے تو خیالوں کے کسی بےنام بندھن کی ھر اک خوھش کے قدموں میں میری جرات کے اشکوں سے بہت تم بھیگ جاؤ گے مجھے نہ بھول پاؤ گے
ความคิดเห็น